ہائیکورٹ :صفائی کمپنی ، واسا کو جواب جمع کرانیکی آخری مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں کوڑے کو ٹھکانے لگانے اور ڈمپنگ سٹیشن کو ماحول دوست بنانے کی درخواست کی سماعت، عدالت نے لاہور ویسٹ،واسا سمیت تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 11اپریل تک ملتوی کردی،جسٹس خالد اسحاق نے سماعت کی درخواست گزار اظہر صدیق نے دلائل دئیے،وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ عالمی نشریاتی ادارے نے لکھوڈیر ڈمپنگ سٹیشن کی رپورٹ جاری کی جو دیکھنے کے لائق ہے۔ کوڑے کو ٹھکانے لگانے کی سائٹس بنائی ہیں لیکن اس سے آلودگی پیدا ہو رہی ہے۔