ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے انتظامیہ ٹرین شیڈول کو معمول پر نہ لا سکی،کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے اور لاہور سے جابے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔۔۔
کراچی سے آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ لیٹ ہوئی،لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش، ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا،عید کی آمد آمد،لاہور سمیت مختلف شہروں سے پردیسی منانے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے لگے ،لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا شدید رش، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چلائی گئی 5 عید سپیشل ٹرینیں بھی کم پڑ گئیں۔