ٹو بہ :اے ڈی سی کی زیر صدارت کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں محکمہ صحت اور بہبود آبادی کے آفیسر میاں نعیم سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی میاں نعیم نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نہ صرف فیملی پلاننگ کی مفت ادویات اور سہولیات فراہم کر رہا ہے بلکہ ضلعی انتظامیہ اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے اشتراک سے عوام میں متوازن اور صحت مند خاندان کی آگاہی بھی پیدا کر رہا ہے ، آگاہی کے فروغ کے لیے یونین کونسل کی سطح پر 240 آگاہی سیشنز، ضلعی سطح پر ایک سیمینار اور 12 تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز منعقد کئے گئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر آفس بڑی کامیابی کے ساتھ علمائے کرام، پرنٹ اور سوشل میڈیا، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اشتراک سے متوازن اور خوشحال خاندان کے قیام کے لیے شعور اجاگر کر رہا ہے ، سکولوں اور کالجوں میں آگاہی لیکچرز کے انعقاد سے مثبت نتائج متوقع ہیں۔