چناب نگر:اسسٹنٹ کمشنرلالیاں کا رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ

چناب نگر(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنرلالیاں شازیہ رحمن نے رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامی وحفاظتی اقدامات چیک کئے۔۔۔
انہوں نے ادویات کی دستیابی اورمریضوں کوعلاج معالجہ کی فراہمی کا ریکارڈ دیکھا اور کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچانے کیلئے موثر اقدامات جاری رہنے چاہئیں۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آنے دیں۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے ایکشن لیتے ہوئے احمد نگرمیں منی پٹرول پمپس اور گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں ،انہوں نے واضح کیا کہ تحصیل میں کسی کو غیر قانونی کاروبارنہیں کرنے دیں گے ۔