یوای ٹی :انٹری ٹیسٹ ای کیٹ کے نتائج کااعلان

لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیرِ اہتمام صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی انجینئرنگ اداروں اور یو ای ٹی لاہور سے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے۔۔۔
بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ (ای کیٹ) فیز ون 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔انٹری ٹیسٹ کل 400 نمبروں پرمشتمل تھا جس کے تحت محمد طلحہ 396 نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے ،جبکہ عبدالمنیم 395 نمبروں سے دوسرے اور غوث محمد 382 نمبروں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔