38 ارکان پر مشتمل \"مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب کے قیام کا اعلان

لاہور(خبرنگار)پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے 38 ارکان پر مشتمل مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب ایم اے سی پی کے قیام کا اعلان کردیا۔
کونسل میں مسلم، سکھ، ہندو اور خواتین ممبرز شامل ہیں۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کو اس کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ سینئر سیاسی رہنما کامران بھٹی کو نائب چیئرمین اور عاقب عالم کو کنوینر منتخب کیا گیا ہے ۔ کونسل کی مدت تین سال ہوگی، تاہم حکومت کو اسے قبل از وقت تحلیل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔