ڈی سی کوٹ ادو کی کھلی کچہری‘ درخواستوں پر احکامات جاری

ڈی سی کوٹ ادو کی کھلی کچہری‘ درخواستوں پر احکامات جاری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے معمول کے مطابق آسان رسائی مسائل کم کھلی کچہری لگائی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، سائلین کے مسائل سنے ،درخواستوں پر تحریری احکامات جاری کئے .اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آسان رسائی کھلی کچہری کوخودکار نظام کیساتھ منسلک کردیا ہے ,اب ہردرخواست کی کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،درخواستوں پرباقاعدہ رپورٹ لیکر سائلین کو اس کی پیش رفت سے آگاہ بھی کیا جاتا ہے ، کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی سرکاری افسروں تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ انکے مسائل و شکایات معلوم کرکے ان کا فوری ازالہ کیا جاسکے ، انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل انکے گھرکی دہلیز پر حل کیے جائیں ،اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی سستی اورکوتاہی کوہرگزبرداشت نہیں کیاجائیگا، انہوں نے متعلقہ افسروں کوہدایت کی کہ عوامی شکایات اور مسائل قانون کی روشنی و میرٹ پرحل کریں،درخواست گزاروں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں، انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں