شفاف امتحانی نظام کیلئے سخت اقدامات جاری‘اجمل خان

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے مظفرگڑھ میں گورنمنٹ کمپری۔
ہنسو سکول اور گور نمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید میں قائم کردہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اجمل خان چانڈیہ نے طلبا کی حاضری اور نگران سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اس سال شفاف امتحانی نظام کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، امتحانات کی سی سی ٹی کیمروں سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے ، محنت کرنے والے طلبا کا استحصال روکیں گے ۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کی ہدایت پر محکمہ تعلیم پنجاب کی ٹیمیں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی مراکز کے دورے کررہی ہیں، پنجاب کو بوٹی مافیا سے پاک کرکے دم لیں گے ۔