حضرتامام حسن ؓ کی دینی خدمات تاریخی اور ناقابل فراموش ‘ناصر شاہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سماجی رہنما پیر سید ناصر شاہ نے کہاکہ حضرت امام حسن ؓ کی دینی خدمات تاریخی اور ۔
ناقابل فراموش ہیں ،نازک ترین حالات میں مسلمانوں میں امن، صلح اور اتفاق واتحاد کیلئے بے مثال کردار ادا کیا، نواسہ رسول ؐہونا آپ ؓکا سب سے بڑا اعزاز ہے ،سرورکائنات رسول کریم ؐ نے آپؓ کو جنت کے نوجوانوں کا سردار قرار دیا ۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے حضرت امام حسن ؓ کے یوم ولادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صحابہ کرامؓ نواسہ رسول ؐکا بے حد احترام کرتے تھے ،آپ ہم شکل پیغمبر ؐتھے ،خاتم النبین ؐحضرت امام حسن ؓ سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ ،آپ عبادت اور ریاضت میں اپنی مثال آپ تھے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ آج اسلام اور امت کو مصائب اور مشکلات سے نجات دلانے کیلئے ہر مسلمان خاص طورپر مسلم حکمران حضرت امام حسن ؓ کا طرز زندگی اپنائیں۔