ایک لڑکی قتل ،دوسری زخمی ہو نے کا واقعہ معمہ بن گیا

بوریوالا ،گگومنڈی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار) نواحی گاؤں 371ای بی میں فائرنگ سے نوجوان دوشیزہ کے قتل اور ۔
ایک لڑکی کے زخمی ہو نے کا واقعہ معمہ بن گیا ۔ چچا کے بیان پر مقتولہ کے حقیقی والد اور دادا کو حراست میں لے لیا ۔ متوفیہ نے خودکشی کی یا والد نے اسے قتل کیا واقعہ کی تحقیقات جا ری ہیں ۔ بیرون ملک مقیم مقتولہ کے چچا کے ویڈیو بیان نے واقعہ کو مزید پیچیدہ کر دیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سمیعہ طاہر نے اپنی 12سالہ کزن آ منہ اسلم کو فائر مارا اور پھر خود کو فائر مار کر خود کشی کر لی آ منہ اسلم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس تفتیش میں مصروف ہی تھی کہ متوفیہ سمیعہ کے بیرون ملک مقیم انکل نے ویڈیو بیان جا ری کرتے سمیعہ کے ہی والد اور دادا کو ملزم قرار دیدیا ویڈیو بیان کے مطابق سمیعہ اور آ منہ گزشتہ روز پیزا شاپ پر پیزا لینے گئیں اور کئی گھنٹے بعد گھر واپس آ ئیں تو سمیعہ کے والد طاہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیٹی کو قتل اور ا ٓمنہ کو شدید زخمی کر دیا واقعہ خود کشی ہے یا قتل اس سلسلہ میں تفتیش جا ری ہے۔پولیس نے متوفیہ سمیعہ کے والد اور دادا کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور ذرائع کے مطابق واقعہ کا مقدمہ گگوپولیس اپنی مدعیت میں درج کر رہی ہے ۔