جعلی چک دینے والے 2 افراد کے خلاف مقدمات درج

جعلی چک دینے والے  2 افراد کے خلاف مقدمات درج

کوٹ ادو(نامہ نگار)ادھار رقم لے کر جعلی چک دینے والے دو افراد کے خلاف مقدما درج کر لئے گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کوٹ ادو وارڈ نمبر ایک ٹبہ سلطان پورہ کے رہائشی جاوید اقبال نے پولیس کو دی درخواست میں بتایا کہ میں پرانے کاروں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہوں ،عبدالمالک نے کہا میں نے رقبہ خرید کرنا ہے مجھے 16لاکھ 45ہزار روپے دے دیں اراضی فروخت کر کے رقم واپس لوٹا دوں گا رقم لے کر چیک دے دیا بینک میں رقم نہ ہونے پر چیک ڈس آنر ہو گیا موضع ہالہ کا رہائشی شاہد عباس نے پولیس کو درخواست میں بتایا کہ اپنے دفتر میں بیٹھا تھا کہ حنیف نے کہا رقبہ خرید نا ہے مجھے 12 لاکھ ستر ہزار کی ضرورت ہے میں نے بلال اور عبدالرؤف کی موجودگی میں رقم دیدی حنیف نے رقم لے کر چیک دے دیا جو بنک میں رقم نہ ہونے پر ڈس آنر ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں