تحفظ ناموس رسالت ؐ ہماری ریڈ لائن، قاری ہدایت اللہ رحمانی

 تحفظ ناموس رسالت ؐ ہماری  ریڈ لائن، قاری ہدایت اللہ رحمانی

ملتان( کرائم رپورٹر) جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ ہماری ریڈ لائن ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تحفظ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ ناموس رسالت پر تن من دھن قربان کر دیں گے ۔ حضور نبی کریم کی توہین دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے ،مسلمان جانوں پر کھیل کر ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے ۔دنیا کا کوئی مذہب انبیاء کرام کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،حضور نبی کریم کی عزت و حرمت ہمیں جانوں سے زیادہ عزیز ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں