سہولت بازار میں سستے داموں اشیا کی فراہمی جاری :عمرانہ توقیر

 سہولت بازار میں سستے داموں اشیا کی فراہمی جاری :عمرانہ توقیر

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج،رمضان سہولت بازار،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

،ترقیاتی کام ،بیوٹیفیکیش اور مونومنٹس کی تعمیر بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان سہولت بازار میں سستے نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فراہمی جاری ہے رمضان بازار میں چینی 130روپے فی کلوگرام، سبزیاں وپھل اور اشیاء خورونوش عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں سبزیوں، پھلوں، گوشت اور دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ بھی جاری ہے جس سے سبزیوں وپھلوں اور اشیاء خورونوش کی قیمتیں تیزی سے کم ہو رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشی اور ذخیر اندوزی پر بھاری جرمانے ،مقدمات کااندراج اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں بلدیاتی ادارے تجاوزات کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کررہے ہیں بازاروں سمیت تمام شاہراہوں کے اطراف سے تھڑوں کو مسمار، ریڑھی بانوں اور کاؤنٹرز ہٹائے جا رہے ہیں سڑکوں اور بازاروں کو کشادہ کرنے کا مقصد عوام کیلئے آمد ورفت کو آسان بنانا ہے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے شہروں کی بیوٹیفکیشن اولین ترجیح ہے۔ جس کیلئے سٹرکوں کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ۔،ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ جوائنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں بلدیاتی اداروں کے تعمیراتی کاموں اور بیوٹیفیکیش کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں