نئے تعلیمی اداروں کے الحاق کیلئے درخواستیں طلب،شیڈول جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے ضلع ملتان، خانیوال، وہاڑی والود ھراں کے نئے تعلیمی اداروں کے الحاق کے لئے درخواستیں طلب کرلیں ۔
اس سلسلے میں سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد وقریشی نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ تمام پبلک پرائیویٹ الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان کے ے ساتھ تدریسی نئے الحاق کے لیے درخواستیں برائے کیلنڈر سال 2025ء تمام ضروری کا غذات کے ساتھ چیف ایگزیکٹیو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی)ڈائریکٹر آف ایجوکیشن ( کالجز ) کی وساطت سے دفتری اوقات کار میں جمع کراسکتے ہیں جس کے لئے سنگل فیس کے ساتھ مقررہ تواریخ 30اپریل ڈبل فیس کے ساتھ31مئی اورتین گنافیس کے ساتھ 30جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ،سنگل فیس 51200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ایسے تعلیمی ادارے جن کی رجسٹریشن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے درج بالا شیڈول کے بعد ہو وہ تین گنا فیس کے ساتھ میٹرک و انٹر میڈیٹ کے لیے 31اگست تک درخواستیں جمع کراسکیں گے ۔ 31اگست کے بعد تدریسی الحاق کا کوئی کیس قابل قبول نہ ہوگا،درخواست بورڈ قواعد کے مطابق مکمل ہوں ، نا مکمل درخواست پر کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی اور ادارہ کو واپس ارسال کر دی جائے گی ،کوئی ادارہ الحاق کا فائنل لیٹرملنے سے قبل طلبا و طالبات کو داخل نہیں کر سکتا ،بصورت دیگر ادارہ خود ذمہ دار ہو گا۔