زیر ویسٹ مہم سو فیصد کامیاب بنانے کا حکم

زیر ویسٹ مہم سو فیصد کامیاب بنانے کا حکم

ملتان (وقائع نگار خصوصی،خصوصی رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کا زیرویسٹ مہم سوفیصد کامیاب بنانے کا حکم۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عارضی ٹرانسفر سٹیشنز کا معائنہ کیا ۔انہوں نے ٹھیکیداروں کوون ٹائم کلیننگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹرز عالمی معیار کے مطابق ویسٹ لینڈ فل سائٹس کو ماحولیاتی تحفظ کیلئے اپ گریڈ کریں، ضلعی انتظامیہ ویسٹ کولیکشن مہم کی کڑی مانیٹرننگ کرے ،عوام کو واضح ریلیف دینے کیلئے میگا زیرو ویسٹ مہم کوسو فیصد کامیاب بنائیں۔دریں اثنا کمشنر عامر کریم کی زیر صدار انسداد تجاوزات کے حوالے سے اجلاس میں ریڑھیوں کی رجسٹریشن کرکے مخصوص مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر کا انسداد تجاوزات آپریشن میں مزید تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ماڈل بازار اور ریڑھی بازاروں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،ریڑھی بان کو جگہ فراہم کرکے ریڑھی بازار میں بلدیہ ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی،کسی بھی رجسٹرڈ ریڑھی بان کو دوسرے مقام پر ریڑھی لگانے کی اجازت نہ ہوگی۔عید کی شاپنگ کیلئے آنے والے شہریوں کو کشادہ بازار، صاف ماحول میسر آنا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستحق گھرانوں کو پے آڈر کی تقسیم آخری مراحل میں ہے ۔ علاوہ ازیں کمشنر نے چونگی نمبر6، جلال چوک کا دورہ کیا اور جلال مسجد تا حیدریہ مسجد سڑک کشادگی بارے تخمینہ طلب کرلیا۔انہوں نے کہا کہ سڑک کے دونوں اطراف رائٹ آف وے موجود ہے ، پارکنگ بارے بھی پلان مرتب کیا جائے ۔ سڑک کو کشادہ کرکے ڈیوائیڈ بنا کر دو رویہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے ، ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے ،شہری سہولیات کی بہتری کے پیش نظر سڑکوں کو کشادہ کیا جارہا ہے ۔شہر میں انفراسٹرکچر کی بہتری پہلی ترجیح ہے ، ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن اقبال خان، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں