منشیات فروش اور 15پر جھوٹی کال کرنیوالا گرفتار
پھلروان (نمائندہ دنیا ) تھانہ پھلروان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری منشیات فروش اور۔
15پر جھوٹی کال کرنے والا گرفتار کر لیا گیا ،منشیات فروش نوید اختر سے چرس 1 کلو 315گرام برآمد ہوئی ، اسی طرح ملزم محمد قدیر نے 15پر ڈکیتی کی کال کی، جو تحقیق کے بعد جھوٹی ثابت ہوئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، ڈی پی او سرگودہا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔