صاف ستھرا پنجاب کی کامیابی میں نمبردار کا کردار اہم:مدثر ممتاز
بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن’’صاف ستھرا پنجاب‘‘کی کامیابی میں نمبرداران کا۔
کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے زمینداروں اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل میں یہ کلیدی حیثیت رکھتے ہیں وہ مقامی میرج ہال میں صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے نمبرداران کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ہال پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران کو آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے چیف آرگنائزر حاجی احمد پنجوتھہ نے خوش آمدید کہا ،اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا کہ گاؤں گلیوں اور شہروں کی صفائی کے لئے نمبردار اپنے اپنے علاقوں میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں دور حاضر میں درخت اور کھیل صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے انتہائی اہم ہیں مدثر ممتاز ہرل نے کہا کہ ہمارے ملک کو ہنرمندوں کی شدید کمی ہے جسے پورا کونے کے لئے ٹیکنیکل تعلیم آج کی ضرورت ہے کنونشن سے رانا قمر عباس قیصر عباس جسپال حکیم میاں طاہر اقبال وڑائچ اعجاز الحق جہانگیر رب نواز،انتظار احمد اسد نے بھی خطاب کیا،کنونشن میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل سب رجسٹرار رانا قمر عباس نائب تحصیلدار قیصر عباس جسپال دیہی مرکز مال میانی کے انچارج چوہدری محمد اسلم انجمن پٹواریاں کے صدر چوہدری عابد علی نمبرداران ضلع سرگودھا کے سرپرست حکیم میاں طاہر اقبال وڑائچ چوہدری محمد اجمل پنجوتھہ رب نواز قریشی شفقت بھرتھ اور محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف افسران نے شرکت کی ۔