انڈسٹری کا فروغ وقت کا تقاضا ہے ،شفیق الرحمان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس شفیق الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان کو اس وقت انڈسٹری کی ضرورت ہے۔
اور انڈسٹری کا فروغ وقت کا تقاضا ہے انڈسٹری کے فروغ کیلئے سب سے بڑا مسئلہ توانائی کا ہے جب تک ملک میں توانائی بحران پر قابو نہیں پایا جاتا اس وقت تک سرگودھا ترقی نہیں کریگا سرگودھا چیمبر آف کامرس کے تمام ممبران کی بلا مقابلہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ فاؤنڈر گروپ ہی مسائل کا حل ہے فاؤنڈر گروپ کی قیادت نے جس طرح نئے عہدیداران کا چناؤ کیا ہے وہ بھی قابل تحسین ہے آنیوالے دنوں میں سرگودھا چیمبر آف کامرس مزید ترقی کی منازل طے کریگا تمام ممبران آپس میں فیملی کی طرح ہیں اور سرگودھا کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ۔