کرپشن برقرار رہی تو پاکستان معاشی طور پر کمزور تر ہوتا جائیگا ،منیب سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ترقی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔۔۔
اگر کرپشن کی صورتحال برقرار رہی تو پاکستان معاشی طور پر کمزور سے کمزور تر ہوتا جائیگا اس کیلئے ضروری ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائے سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ جو بھی شخص کرپشن کرے اس کے تاحیات ملازمت پر پابندی عائد کرنے کیساتھ ساتھ اسے سخت سزاء دی جائے اور کرپشن کے مال کے برابر دس گنا زائد رقم کی ریکوری ڈال کر خزانہ میں جمع کروائی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ ایک چپڑاسی کے گھر سے نوٹوں کی بوریاں برآمد ہورہی ہیں ۔