چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 13 دسمبر کو طلب کیا ہے، اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں زیرالتوا شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں