ججز کیلئے تالیاں نہ بجائیں، ججز ٹھیک ہوتے ہیں آپ انہیں خراب کر دیتے ہیں: چیف جسٹس پاکستان

گھوٹکی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ججز کیلئے تالیاں نہ بجائیں، تسلی سے انسان خراب ہو جاتا ہے، ججز ٹھیک ہوتے ہیں آپ انہیں خراب کردیتے ہیں۔

گھوٹکی بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بار کے تحفظات جلد دور کئے جائیں گے، جو میں نے کمٹمنٹ کی ہے ضرور پورا کروں گا۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے تقدس کو برقرار رکھا جائے، چیف جسٹس سندھ نے آپ کے تمام مسائل سے آگاہ کیا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں، میرے لیے فخر کی بات ہے، ضلع گھوٹکی خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع سے بہتر ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں