اسلام آباد خودکش حملہ، وکلا تنظیموں کا آج سوگ اور ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں واقع مسجد میں خود کش حملے کے بعد اسلام آباد، سندھ اور لاہور بار کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آج سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جبکہ سندھ بار کونسل نے بھی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، خودکش حملے کے پیش نظر لاہور بار کے وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی کلاں کے غازی شاہ امام روڈ پر امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید جبکہ 169 زخمی ہو گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں