پنجاب بھر میں مستحق افراد کیلئے مفت افطار کا اہتمام ہو گا: عظمیٰ بخاری

لاہور:(دنیا نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں 2ہزار مستحق افراد کیلئے مفت افطار کا اہتمام کیا جائے گا۔

صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی طرف سے افطار دستر خوان کا انتظام کیا جارہا ہے، کسی قسم کی غیرمعیاری چیزوں کی کوئی شکایت نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں 2ہزار مستحق افراد کیلئے مفت افطار کا اہتمام کیا جائے گا، بہترین انتظامات پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، مریم نواز کی طرف سے افطار دستر خوان کا انتظام کیا جارہا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس رمضان بچت بازار سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں، بچت بازار کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں موصول ہوئی، لاکھوں افراد رمضان بچت بازار سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رمضان بچت فیسٹیول میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، نگہبان رمضان کارڈ کے ذریعے عوام کو رقوم کی منتقلی جاری ہے، 25اضلاع میں 36 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں، ماہ رمضان میں مزدور طبقے کیلئے الاؤنس 3ہزار سے بڑھا کر 10ہزار روپے کردیا۔

پاک بھارت میچ کے سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ہمارے کھلاڑی جم کر کھیلیں گے، امید ہے ہمارے کھلاڑی محنت سے لڑیں گے اور مقابلہ کریں گے، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ بھرپور مقابلہ کریں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، عثمان کے ایکشن سے آئی سی سی کو مسئلہ نہیں، بھارت کو ہے۔

وزیرِاطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ بسنت نے اس ملک کے ماحول کو تبدیل کردیا ہے، ایسے ثقافت کو مستقبل میں بھی زندہ رکھنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں