پی ٹی آئی کے احتجاج و لانگ مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج و لانگ مارچ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شہری وقاص احمد کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد میں تمام سڑکیں کھلی رکھنے کا حکم دیا جائے اور سرکاری دفاتر کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کو روکا جائے۔
درخواست میں چیف منسٹر آفس کے سیاسی استعمال کے حوالے سے بھی ڈیکلریشن جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments