سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی یادگارِ شہداء پر حاضری، سلامی پیش کی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے یوم بحریہ کی مناسبت سے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور سلامی پیش کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر یوم بحریہ کی مناسبت سے پروقار تقریب ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں پاک بحریہ کے آفیسرز, سی پی اوز، سیلرز اور نیوی سویلینز کے ساتھ ساتھ شہداء کے اہل خانہ شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...