مریدکے میں فائرنگ سے سابق چیئرمین بلدیہ جاں بحق ہو گئے
مریدکے: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے مریدکے میں فائرنگ سے سابق چیئرمین بلدیہ جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے کالاشاہ کاکو کے قریب میاں شبیر احمد کی گاڑی کو گھیر لیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سابق چیئرمین بلدیہ موقع پر ہی دم توڑگئے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کی گاڑی مکمل طور پر چھلنی ہوگئی، جبکہ واردات کے بعد مسلح ملزمان آتشیں اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، تاہم فوری طور پر حملے کی وجہ اور ملزمان کی شناخت سامنے نہیں آسکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments