ایک منٹ میں 20 کاغذی جہاز منہ سے پکڑ نے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

واشنٹگن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اپنی 13 سالہ بھتیجی ایلی کے ساتھ مل کر ایک منٹ میں منہ سے 20 کاغذی جہاز پکڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔

200 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرنے والے ڈیوڈ رش نے بتایا کہ انہوں نے کئی سال قبل کاغذی جہازوں سے متعلق یہ ریکارڈ توڑنے کا ارادہ کیا تھا، تاہم جہاز کی نوک چہرے پر لگنے سے ہونے والی تکلیف کے باعث انہوں نے اس منصوبے کو مؤخر کر دیا۔

ڈیوڈ رش کے مطابق انہیں بعد میں کاغذی جہاز کی ایک ایسی قسم ملی جس کی نوک کند تھی، اگرچہ اس سے چہرے پر لگنے کی صورت میں ہلکی چبھن محسوس ہوتی تھی، تاہم یہ خطرناک نہیں تھی، اس دریافت کے بعد انہوں نے دوبارہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس مقصد کے لیے رش نے اپنی 13 سالہ بھتیجی ایلی کی مدد حاصل کی، جس نے ان کی جانب کاغذی جہاز پھینکے، رش نے اپنی ویب سائٹ پر تجربے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایلی کو پہلی کوشش ہی سے برتری حاصل تھی، کیونکہ جہاز پھینکتے وقت اس کا زاویہ بہتر تھا اور وہ غیر معمولی مستقل مزاجی کا مظاہرہ کر رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایلی فٹ بال کی بہترین گول کیپرز میں سے ایک ہے، جس کی وجہ سے اس کی مہارت اور درست نشانہ لگانے کی صلاحیت اس کوشش میں کارآمد ثابت ہوئی۔

ڈیوڈ رش کے مطابق دونوں نے ریکارڈ توڑنے کی تیاری کے لیے پورا دن مشق کی اور اس دوران سیکڑوں کاغذی جہاز پھینکے، مسلسل مشق کے نتیجے میں ان کے درمیان بہتر وقت بندی اور ہم آہنگی پیدا ہوئی، جس کے بعد وہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش میں کامیاب ہو گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...