مزاحیہ اداکار سکندر صنم کی برسی آج منائی جا رہی ہے
لاہور: (دنیا نیوز) سٹیج کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن سکرین پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے مزاحیہ اداکار سکندر صنم کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔
پاکستان کے مشہور کامیڈین سکندر صنم کراچی کے علاقے کھارادر میں 1960ء میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام محمد سکندر تھا، 1981ء میں سٹیج کی دنیا میں قدم رکھا تو سکندر صنم کے نام سے کام کیا اور شہرت پائی۔
وہ اپنی حاضر جوابی، برجستگی اور کامیڈی کے حوالے سے کافی معروف ہوئے، سکندر صنم نے پاکستان کے نامور کامیڈین معین اختر، عمر شریف اور دیگر کے ساتھ بھی مختلف سٹیج شوز میں کام کیا، انہوں نے بھارت میں بھی اپنے مزاح کے رنگ بکھیرے اور خوب داد پائی۔
لوگوں کے چہروں پر رونقیں بکھیرنے والے سکندر صنم سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے، وہ 5 نومبر 2012ء کو کراچی میں انتقال کر گئ، ان کے مداح آج بھی ان کی کمی محسوس کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments