جاپان انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول جاری
کاکامیگاہارا: (دنیا نیوز) جاپان انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ایشین ہاکی فیڈریشن نے مینز 18 ایشیا کپ 2026 کے باضابطہ شیڈول کی منظوری دے دی، ایونٹ 29 مئی سے 6 جون 2026 تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوں گی، ایونٹ میں شامل ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مینز پول اے میں بھارت، کوریا، میزبان جاپان، چائینز تائپے اور قازقستان شامل ہیں، پول بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین کو رکھا گیا ہے۔
پاکستان اپنی مہم جوئی کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف کرے گی، پاکستان بمقابلہ ملائیشیا 31 مئی، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش 3 جون کو کھیلا جائے گا۔
5 جون کو سیمی فائنل جبکہ 6 جون کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔