شہبازشریف پر حملوں کا خطرہ ہے نقل و حرکت محدود کردی رانا ثنائاللہ

شہبازشریف پر حملوں کا خطرہ ہے نقل و حرکت محدود کردی رانا ثنائاللہ

انٹیلی جنس اداروں نے وزیراعلیٰ کو محتاط رہنے کا کہا ہے ، سبزی منڈی دھماکے کا ٹارگٹ وہی تھے ،سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے ،صوبائی وزیر قانون پنجاب حکومت نے نفرت انگیز مواد چھاپنے اور بانٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے رپورٹ تیار

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور(نیوز ایجنسیاں)وزیرقانون پنجاب رانا ثنائاللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو بہت سیریس تھریٹ ہے جس پر انہوں نے دورے کم کردیے ہیں۔انٹیلی جنس اداروں نے انہیں محتاط رہنے کا کہا ہے ۔ گزشتہ روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہورکی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کا ٹارگٹ شہبازشریف تھے ،جو ملزمان گرفتار ہوئے انہوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ وہ شہبازشریف کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے ،کچھ اور لوگ بھی ان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں،حملوں کے خطرات کی وجہ سے وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے نفرت انگیز مواد چھاپنے اور بانٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے حساس اداروں کیساتھ مل کر اس حوالے سے مکمل رپورٹ تیار کر لی ہے جبکہ آپریشن باقاعدہ آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں