بانی پی ٹی آئی کی درخواست منظور ، ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم

بانی پی ٹی آئی کی درخواست  منظور ، ویڈیو لنک کے ذریعے  پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو انسداد دہشتگرد ی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

 تحریری فیصلے میں لکھا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جبکہ قانون کے مطابق اس معاملے کو کابینہ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے ۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ ہائیکورٹ نے لکھا کہ یہ عدالت 15 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر عدالت پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتی ہے ۔ عدالت بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کرتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں