بلاول بھٹو کل دوروزہ دورے پر لاہورآئیں گے ،گورنرہاؤس میں افطاری کا اہتمام
لاہور (سپیشل رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کل 2روزہدورے پر لاہور آئیں گے۔
وہ گورنر ہاؤس میں جیالوں کے ساتھ افطاری کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئررہنما، عہدیدار ، ارکان پارلیمنٹ، ٹکٹ ہولڈرز، ارکان سی ای سی اور فیڈرل کونسل بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے ۔مسلم لیگ ن سے پاور شیئرنگ کے لئے بنائی گئی پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹی ن لیگی کمیٹی سے ہونے والی میٹنگ پرانہیں بریفنگ دے گی ۔ ان کی آمد کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز گورنرہاؤس میں ہوا اورانتظامات کا جائزہ لیاگیا۔