پی ٹی آئی میں اختلافات ایک موقف نہ بننے کیوجہ،تھنک ٹینک

پی ٹی آئی میں اختلافات ایک موقف نہ بننے کیوجہ،تھنک ٹینک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کا ر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بیرون ملک سے چل رہا ہے اسلئے رویہ سخت ہے ،یہ پاکستان سے چلتا تو سارے پکڑے جاتے ، پی ٹی آئی کے لوگوں میں اختلافات سے ایک موقف نہیں بن رہا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دنیانیوزکے پروگرام تھنک ٹینک میں اظہارخیال کرتے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ایک دوسرے کو نیچادکھانے کی کوشش کرتے ہیں،عمران خان جیل میں ہے اس وجہ سے ان کا رویہ سخت ہے ، لہذا انکی یہ سیاست ایسی ہی چلے گی۔ اس موقع پر دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اوردیگر رہنما مسائل کا سیاسی حل چاہتے ہیں،انہوں نے مذاکرات چلانے کی بھی کوشش کی ،جب عمران خان سے ملے تو انکے کہنے پر مذاکرات ختم کردئیے ، جیل کے اندر جو قیادت ہے وہ سیاسی حل نہیں چاہتی،پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بھی ہیں وہ معاملات کو حل کرنا بھی چاہتی ہے لیکن عمران خان تین چار ماہ میں اپنی قیادت کو تبدیل کرلیتے ہیں،یہی وجہ ہے معاملات آگے نہیں بڑھ رہے ۔ تجزیہ کا رڈاکٹر رسول بخش نے کہا پی ٹی آئی اگر اسٹیبلشمنٹ سے بات کررہی ہے تو اسکو چاہئے کہ پہلے وہ اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے ورنہ انکا یہ اتحاد خطرے میں پڑ جائے گا۔اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا فیصلہ پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے کرنا ہے ، اب یہ دیکھنا ہے وہ کس حد تک پی ٹی آئی کو نظام میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔ تجزیہ کا رعامر ضیا نے کہا حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی آئے تو حکومت کو بھی چاہئے کہ اپنے رویے میں تبدیلی لائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں