اوورسیزپاکستانیز کنونشن آج سے شروع آرمی چیف ،وزیراعظم خطاب کرینگے

اوورسیزپاکستانیز کنونشن آج سے شروع  آرمی چیف ،وزیراعظم خطاب کرینگے

اسلام آباد(دنیا نیوز)اسلام آباد میں آج سے 15 اپریل تک سمندر پار پاکستانی کنونشن کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر میں کیا جائے گا، افتتاحی سیشن کل ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ شرکت کریں گے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔15 اپریل کو چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعظم کنونشن میں شریک ہوں گے اور شرکا سے خطاب کرینگے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ایس آئی ایف سی کی جانب سے کنونشن میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ شرکاایک قرارداد بھی منظور کرینگے ۔ ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا، او پی ایف ،سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز بھی منعقد ہوں گی۔ آج لوک ورثہ میں سمندر پار پاکستانیوں کے اعزاز میں کلچرل فوڈ میلہ اور لوک میوزک کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پرآئی ایس پی آر کی جانب سے دستاویزی ویڈیو دکھائی جائے گی، 15 اپریل کو وزیراعظم کی جانب سے کنونشن کے شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں