حافظ آباد:ڈمپر نے 2 طالبعلم کچل دئیے ،ایک جاں بحق

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد میں ونیکے تارڑ کے قریب تیز رفتارڈمپر نے ایک طالبعلم کو کچل کر ہلاک جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔
نعیم سکنہ ملاحانوالہ چوتھی کلاس کا طالبعلم تھا وہ اپنے دوست عون عباس کے ہمراہ سکول سے چھٹی پر واپس گھر جارہا تھا کہ تیز رفتارڈمپر نمبر EA6504جسے تصورعباس چلا رہا تھا نے نعیم اور عون عباس دونوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں نعیم موقع پر جاں بحق جبکہ عون عباس شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کردیاگیا جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔