بیوی کے قاتل کو عمر قید،5لاکھ ہرجانہ

راولپنڈی (خبرنگار) اہلیہ کو قتل کرنیوالے ملزم سکندر عباس کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید، 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا دی گئی۔
ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اہلیہ کائنات بی بی کو قتل کر دیا تھا۔ملزم کو واہ کینٹ پولیس نے گزشتہ سال مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا، مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فرحان عباس نے کی۔