ای ڈی پمز کیخلاف شکایا ت کرنیوالے ڈاکٹر ز کو شو کاز جا ری

 ای ڈی پمز کیخلاف شکایا ت کرنیوالے ڈاکٹر ز کو شو کاز جا ری

اسلام آباد(ایس ایم زمان ) وزارت قومی صحت نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے خلاف شکایات کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال کے پروفیسر اور ڈاکٹرز کی وفاقی سیکرٹری سے ملاقات سے قبل شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 پمز ہسپتال کے پروفیسر و ڈاکٹرز نے ایگزیکٹوڈائریکٹر کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار یا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ، وفاقی سیکرٹری ندیم محبوب اور سپیشل سیکرٹری قومی صحت مرزا ناصر الدین محسود نے گزشتہ روز پمز ہسپتال کے پروفیسر اور ڈاکٹرز سے تقریبا دو گھنٹے ملاقات کی، وزارت قومی صحت نے مذ کورہ پروفیسر اور ڈاکٹرز کو 21 مارچ کی ملاقات منسوخ ہونے کے باوجود وزارت آنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں، پمز کے ڈاکٹرز و پروفیسرز نے موقف اختیارکیا ہے کہ 21مارچ ملاقات کی منسوخی کے احکامات تاخیر سے موصول ہوئے تھے ، پمز ہسپتال کے پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے وفاقی سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری کو ایگزیکٹوڈائریکٹر پمز کے خلاف تحریری شکایات پیش کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں