چار منشیات فروش زیرحراست

راولپنڈی (خبرنگار) چار منشیات فروش گرفتار، ٹیکسلا، سول لائنز پولیس اور کہوٹہ پولیس نے ڈیڑھ کلو چرس، 25لٹر شراب برآمد کی۔
راولپنڈی پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔ٹیکسلا پولیس نے جعفر محمو دسے 1کلو600گرام چرس،سول لائنز پولیس نے قیصر سے 10 لٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے حبیب اللہ سے 10 لٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے عمران سے 5 لٹر شراب برآمد کی ۔