بلغاریہ کی سفیر کا دورہ اکادمی ادبیات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچوا نے اکادمی ادبیات پاکستان کا دورہ کیا ۔۔۔
اور صدر نشین ڈاکٹر نجیبہ عارف سے ملاقات کی جس میں ادبی و ثقافتی تعلقات اور روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اکادمی ادبیات پاکستان اور یونین آف بلغارین رائٹرز کے مابین ادب کے شعبے میں باہمی تعاون کا معاہدہ بھی ہو چکا ہے ۔ بلغاریہ کی سفیر نے بلغاریہ میں اردو زبان و ادب کی ترویج و فروغ کی صورت حال پر گفتگو کی اور اسے حوصلہ افزا قرار دیا۔