جمعۃ الوداع پر سکیورٹی سخت، 2ہزار پولیس اہلکار مامور رہے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں جمعۃ الوداع اور یوم القدس ریلی کے لئے بھرپور سکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔۔
،اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس کے2,000سے زائد افسروں وجوانوں نے اپنے فرائض انجام دیئے اور بھرپور سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا،اسلام آباد کی تمام مساجد ، امام بارگاہوں کے باہر اور داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ کی گئی ،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں روزہ افطار کیا اور یہاں جامع مسجد میں ختم القرآن کی تقریب میں بھی شرکت کی، انہوں نے نماز تراویح میں قرآن پاک سنانے والے حفاظ اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے ۔