آرٹی اے کا ایکشن، زائد کرایہ کی وصولی پر27گاڑیاں ضبط

آرٹی اے کا ایکشن،  زائد کرایہ کی وصولی پر27گاڑیاں ضبط

راولپنڈی (خبر نگار)عیدالفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے خصوصی سکواڈز تشکیل دے دئیے گئے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جبکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے دفتر میں خصوصی شکا یات سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے ،کمشنر راولپنڈی نے کہا کسی بھی گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر چلنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ مقررہ کرا یہ سے زیادہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا ئے ۔ شکایا ت کے ازا لہ کیلئے سید ندیم عباس03128591214 ، اظہر نواب 03067542918 ، محمدحسن 03134556201، محمد نواز  03466348393 اور محمد اجمل 03448392489 کو تعینات کیا گیا ہے ۔ادھر زائد کرا یہ کی وصولی کی شکایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے آپریشن شروع کر دیا، سیکرٹری آر ٹی اے ارشد علی کے مطابق 27 گاڑیاں قبضہ میں لے لی گئیں جبکہ 41کے چالان کیے گئے ، اضافی کرایہ 35ہزار روپے مسافروں کو واپس کرایا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں