دکان سیل، 50کلو خراب گوشت تلف

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد فوڈ اتھار ٹی نے سیکٹر جی 6میں غیر معیاری ، ناقص گوشت کیْْ
فروخت میں ملوث میٹ شاپ سیل کر کے 50 کلو غیر معیاری گوشت تلف کر دیا ، ڈ پٹی ڈا ئریکٹر ڈاکٹر طاہرہ کے مطابق بدبودار گوشت اسلام آباد کے مختلف ہوٹلز پر سپلائی کیا جانا تھا۔