گیس کی غیر قانونی ری فلنگ، پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کارروائی، 12ملز م گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار) پولیس نے گیس کی غیر قانونی ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی میں 12 ملزمان کو گرفتار۔۔
کر کے سلنڈر، موٹریں اور دیگر سامان برآمد کرلیا ،ملزموں میں رضوان، وقاص، اسیم خان، عزت اللہ، بختیار، عبدالولی، شہزاد، سمیر، عظیم، عدیل، عبداللہ اور عرفان شامل ہیں ۔