چاند رات اور عید الفطر کیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری

  چاند رات اور عید الفطر کیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی ( خبر نگار) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی شہر کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ، پلان کے مطابق 10 ڈی ایس پی، 138انسپکٹر، 498ٹریفک وارڈن و ٹریفک اسسٹنٹ سمیت کل 646 افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے ، جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں پر بھی ٹریفک پولیس کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ 52سے زائد افسران و ملازمین کی شہر کے مختلف پبلک پارکس پر بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ، سی ٹی او بینش فاطمہ کے مطابق سکیورٹی کے پیشِ نظر کالے شیشوں ، بغیر رجسٹریشن، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں