عید پر پانی و سیو ریج کی سہولیات بلا تعطل فراہم کر ینگے ، ایم ڈی واسا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کو بلا تعطل پانی و سیوریج کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی اور عید کے موقع پر واسا فیلڈ سٹاف ڈیوٹی پر مو جود ہوگا۔
عید پر پانی و سیو ریج کی سہولیات بلا تعطل فراہم کی جا ئینگی ۔یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے عیدالفطر کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے بعد کہی۔ ا نہوںنے کہا شکایات کے ازالہ کیلئے فوکل پرسن مقرر کردئیے گئے ہیں ، سیوریج سے متعلقہ امور کے لیے ڈائریکٹر سیوریج عزیز اللہ خان(03335289384) ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج حسنین مباسط (03205022522) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد افضل (03325123897) ، سب انجینئر محمد حسیب (03415069552)، سب انجینئر عادل افضل (03115552255)، سب انجینئر احمد حسن (03219477240) واسا کے ریسورس پرسن ہوں گے جبکہ واٹر سپلائی کے لیے سب انجینئر فخر اعجاز(03322344414) لیاقت باغ، سب انجینئر راجہ شعیب(03118543385) شمس آباد، سب انجینئر محمد طفیل (03056909950) دھاماں سیداں، سب انجینئر محمد اشتیاق (03355368869) چک جلال دین، سب انجینئر عبد الرحمن (03127129109) کمرشل مارکیٹ، سب انجینئر زوہیب آفتاب (03125457586) اور سب انجینئر محمد علی(03356539624) محمدی چوک، سب انجینئر نوشاد اسلم (03333695248) واٹر سپلائی سسٹم خانپور ڈیم اور راول ڈیم، سب انجینئر محمد عمیر (03334367967)گلزار قائد النور کالونی اور کوٹھہ کلاں واٹر سپلائی آفسز کے فوکل پرسن ہوں گے۔