آؤٹ آف سکولز بچوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا، امان اللہ

آؤٹ آف سکولز بچوں کیلئے ہنگامی  بنیادوں پر کام کرنا ہو گا، امان اللہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ضلع راولپنڈی میں بھی نجی شعبے کی شراکت سے آؤٹ آف سکولز بچوں کو تعلیمی اداروں میں لاکر قومی دھارے میں شامل کریں گے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آؤٹ آف سکولز بچوں کیلئے ہنگا می بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی امان اللہ خان چھینہ نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر و ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی راولپنڈی ابرار احمد خان کیساتھ ملاقات میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیم سے محروم ایک کروڑ طلبا و طالبات کو پانچ سال میں تعلیمی اداروں میں داخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ 2کروڑ سے زائد بچوں کا تعلیمی عمل سے باہر ہونا ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں