راولپنڈی: 12 منشیات سمگلر گرفتار،27کلو چرس برآمد

 راولپنڈی: 12 منشیات سمگلر گرفتار،27کلو چرس برآمد

راولپنڈی(خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لیڈی سمگلر سمیت 12منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے ساڑھے 27 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 صدر بیرونی پولیس نے شبیر سے 4کلو200گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے طیب سے 3کلو600گرام چرس، آراے بازار پولیس نے علینہ بتول سے 3کلو گرام چرس، جہانگیر سے 3کلو600گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے عبدالشکور سے 2کلو 200گرام چرس، پیرودہائی پولیس نے آکاش سے 1کلو800گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے علی شاہ سے 1کلو650گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے وارث خان سے 1کلو700گرام چرس، صدر واہ پولیس نے اکرم عرف ٹوکا سے 1کلو800گرام چرس،صادق آباد پولیس نے افضال حسین سے 1 کلو 530گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے عالم زیب سے 1کلو450گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے احمد علی سے 1کلو 100 گرام چرس برآمد کی۔ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں