آر پی اوراولپنڈی کی تھانہ چوآسیدن شاہ میں کھلی کچہری

کھیوڑہ( نمائندہ دنیا) آر پی اوراولپنڈی ریجن بابرسرفراز الپا نے گزشتہ روز ضلع چکوال کے تھانہ چوآسیدن شاہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
انہوںنے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پرآر پی اونے کہا شہریوں کو تھانہ جات کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔