ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کیسا تھ میٹنگ

راولپنڈی(خبر نگار)ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے پوٹھوہار آفس میں میٹنگ کی جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سول لائن و کینٹ سرکل اور انچارج چوکیات نے شرکت کی۔
ایس پی پوٹھوہار نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں ،ان کا کہنا تھاکہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں، تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنا یا جا ئے ۔