تالاب سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی

تالاب سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی

محراب پور(نمائندہ دنیا) نوشہرو فیروز تھانے کی حدود خلیفہ شکیل احمد کے بنگلے کے قریب سائیں اسماعیل شاہ قبرستان کے تالاب سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی۔۔

Sorry, the video player failed to load.(Error Code: 101102)

 جسے پولیس نے تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کر دیا، جہاں متوفی کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی مدد سے اس کی شناخت عمران علی ولد محمد صدیق کے نام سے ہوئی ہے جو شیخوپورہ (پنجاب)کا رہائشی تھا۔ پولیس کی جانب سے ورثا کو اطلاع کر دی گئی۔ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں